پاکستان

حساس اداروں کی لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے خلاف بڑی کاروائی

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کاروائی میں دو انتہائی خطرناک دہشت گرد واصل جہنم

شیعت نیوز :حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں کالعدم تکفیری دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی رمضان مینگل کے دو انتہائی خطرناک دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے ۔مارے گے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی سفارت خانہ پاکستان کیخلاف سرگرم، کوئٹہ میں امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد کا حملہ

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے خلاف حساس اداروں کی انتھک محنت اور قربانیاں رنگ لائیں۔سی ٹی ڈی اور پولیس نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی بائے پاس آپریشن کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو واصل جہنم کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور عوام کو انتہائی ہولناک خودکش حملے سے محفوظ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کوئٹہ کی کاروائی،داعش افغانستان کے 3 سفاک دہشتگرد واصل جہنم

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے دو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملنے پر نواں کلی بائی پاس پر آپریشن کیا گیا تو وہاں موجود تکفیری دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی اور پولیس کے جوانوں پر فائرنگ کر دی جبکہ فورسز کی جوابی کاروائی میں دونوں دہشتگرد موقع پر ہی واصل جہنم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم لشکر جھنگوی کے سفاک دہشتگردوں کا ایف سی اہلکاروں پر حملہ، تین جوان شھید

سی ٹی ڈی زرائع کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت کفایت اور حکمت کے نام سے ہوئی، دونوں ددہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ سے بتایا گیا ہے۔مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونیوالے موٹر سائیکل میں نصب 7 کلو وزنی بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close