عراق

عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

شیعت نیوز :الحشدالشعبی نے اعلان کیا ہے کہ شہر سامرا کے مشرق میں داعش دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت سے عراقی فضائیہ کو باخبر کیا گیا جس کے بعد عراقی فضائیہ نے اس علاقے میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔اس کارروائی میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں – دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے سیکورٹی اہلکاروں کے تعاون سے صوبے الانبار کے مختلف علاقوں منجلہ الکعرہ، الویزہ اور الہدرہ نامی علاقوں میں داعش سے متعلق کئی سرنگوں کو تباہ کر دیا۔ جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close