عراق

الحشد الشعبی کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر میزائل حملہ

سامرا آپریشن کے ذرائع نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں دہشت گرد ٹولے داعش کے ایک ٹھکانے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اطلاع رسانی کے مرکز نے کل رات ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب عراق کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالہ اور الانبار میں داغش کے دو دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close