عراق

عراق، داعشی چوہوں کی صفائی کیلیے الحشد الشعبی نےآپریشن کا آغاز کردیا

شیعیت نیوز : عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے صوبہ الانبار کے مغربی علاقوں میں داعشی چوہوں کی صفائی کیلیے ایک بڑی فوجی کاروائی شروع کردی ہے۔

عراقی خبر رساں ذرائع کے مطابق الانبار کے مغربی علاقے ميں بیک وقت چودہ سیکٹرز سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کاروائی میں الحشدالشعبی کو عراق کی سرکاری فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق، عوامی رضاکار فورس کے ہاتھوں داعشیوں کی ایک اور شکست

الحشد الشعبی نے اس سلسلے میں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

الانبار میں الحشد الشعبی کے آپریشن کمانڈر قاسم مصلح کے مطابق الانبار کے مغربی علاقے میں داعش سے وابستہ عناصر کے پانچ ٹھکانوں کی مکمل نابودی ہمارا ہدف ہے اور زمینی فوج کے ساتھ ساتھ ہمیں عراقی فضائیہ کی بھی مدد حاصل ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ام الوز، ام العوادین، الملصی، سعد ائر بیس اور بنیان سحالی کے محاذوں پر داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close