پاکستان

اسی میں ہم سب کی بقاء ہے کہ ہم اہل بیتؑ کے در سے وابستہ رہیں، علامہ حسن ظفرنقوی

انہوں نے مزید کہا کہ حسینیت انسانیت کا پیغام ہے، انسانیت اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا

شیعت نیوز: ممتاز عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ امام حسین (ع) کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک کے لئے مشعل راہ اور قابل ہدایت ہے۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسینیت انسانیت کا پیغام ہے، انسانیت اور ہدایت حاصل کرنے کے لئے انہی مقدس ہستیوں کے در پر آنا ہوگا اور اسی میں ہم سب کی بقاء ہے کہ ہم ان مقدس ہستیوں کے در سے وابستہ رہیں تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: اہلبیت اطہارؑ کی مقدس ہستیاں اسلام کی بقاء، استحکام اور سلامتی کی ضامن ہیں،علامہ حسن ظفر نقوی

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مظلوم مسلمان آپکی جرات و بہادری اور حوصلے سے سبق حاصل کریں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا نام سر بلند ہو اور مسلمان بھی عزت و آبرو کے ساتھ جی سکیں، کیونکہ اس وقت پوری دنیا سامراجی شکنجے میں پھنسی ہوئی ہے اور ان پر ہونے والے مظالم آواز بلند کرنے والا کوئی نظر نہیں آتا اسی وجہ سے مسلمان مایوسی کا شکار ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close