مقبوضہ فلسطین

ہزاروں صیہونیوں کا نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہرمظاہرہ، استعفی کا مطالبہ

مقبوضہ فلسطین میں ہزاروں افراد نے صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا ہے
رپورٹ کے مطابق، ہزاروں کی تعداد میں عوام نے ہفتے کی رات سے لے کر اتوار کی صبح تک نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم کے خلاف کئی ہفتوں سے جاری یہ احتجاج 11ویں ہفتے میں داخل ہو گیا ہے اور یہ احتجاج ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے۔

بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔

گزشتہ روز ہونے والے احتجاج کے بعد پولیس نے ایک خاتون سمیت 13افراد کو گرفتار کیا جبکہ ایک مقام پر مظاہرین نے رکاوٹ عبور کرنے کے بعد پولیس سے ہاتھا ہائی کی جس کے نتیجے میں دو پولیس افسر زخمی ہوئے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close