اہم ترین خبریںپاکستان

حضرت سلمان فارسیؑ کورسول خدا ﷺنے اہلبیتؑ میں سے قرار دیا تھا، حافظ ریاض حسین نجفی

شیعت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد جامعۃالمنتظر لاہور میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلیل القدر صحابی حضرت سلمان فارسیؑ کے یوم وفات کے حوالے سے ان کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے خطاب میں کہا کہ سلمان فارسی وہ واحد صحابی ہیں جنہیں حضور نے اپنے گھر کا فرد اور اہلبیتؑ میں سے قرار دیا تھا۔ صحبت پیغمبر ﷺسے کما حقہ جن چند صحابہ کرام نے استفادہ کیا ان میں حضرت سلمان فارسیؑ سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے انہیں اپنے دور حکومت میں مدائن کا گورنر مقرر فرمایا تھا، بطور حاکم ان کی سادگی اور انداز حکومت میں حضور اکرمﷺ اور علی ابن ابیطالب ؑ کی سیرت کے پہلو نمایاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت سلمان فارسیؑ نے گورنر مدائن کی حیثیت سے ایک اسلامی حاکم کی صفات کا عملی نمونہ پیش کیا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد ان کے گھر والوں کے عقیدت مند اور وفادار رہے۔ جگر گوشہءرسول حضرت فاطمہ زہراؑ کے جنازے میں جن چھ افراد نے شرکت کی تھی، ان میں صحابہ کرام میں سے فقط حضرت سلمان فارسیؑ نمایاں شخصیت تھے۔ آپ کا انتقال 8 صفر 36 ہجری کو ہوا۔ حضرت علی علیہ السلام نے نماز جنازہ پڑھائی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close