عراق

ہر جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔ عادل عبدالمہدی

شیعت نیوز : عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہرطرح کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کابینہ کے اجلاس میں عوام ، سرکاری اداروں اور سفارت خانوں کے دفاع کے لئے مسلح افواج مکمل آمادگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق ہر طرح کی داخلی یا بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

عراقی وزیراعظم عبدالمہدی نے کابینہ کے اجلاس میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اڈوں اور اسلحہ گودام کی حفاظت کے لئے لازمی اقدامات انجام دینے پر تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں فتح کا عزم کے زیر عنوان کارروائیاں کافی اہم ہیں۔ عبدالمہدی

عراق کے مختلف علاقوں میں حشدالشعبی کے مراکز پر بار بار کے حملوں کے بعد عراق کے صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پیر کی رات حشدالشعبی کے کمانڈروں کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کیا تھا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی سے وابستہ فوجی اڈوں کو حالیہ ایک مہینے کے دوران چار بار حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ان حملوں کے بعد حشدالشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کے پیچھے امریکہ اور صیہونی حکومت کا ہاتھ ہے اور اگر اس طرح کے حملے پھر ہوئے تو ان کا جواب دیا جائےگا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close