اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی ، علم پاک کے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے والے سانحے کے شہداءمیں ایک حسینی ہندوبھی شامل

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر راج کمار گجر نامی ایک صارف نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں بھٹائی آباد میں بجلی کےتاروں سے علم پاک کے ٹکرانے والے واقعے میں شہید ہونے والوں میں ایک حسینی ہندوامر بھی شامل ہے

شیعت نیوز: کراچی میں گذشتہ دنوں شبیہ علم حضرت عباس ؑ کے بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے سانحے میں شہید ہونے والوں میں ایک حسینی ہندوامر کے بھی شہید ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ 7محرم الحرام کوبھٹائی آباد کے علاقے میں جلوس عزا میں برآمد ہونے والے شبیہ علم حضرت عباس ؑکے 11000والٹ کے ہائی ٹینشن تار سے ٹکرانے کے بعدکرنٹ لگنے سے 4عزادار شہید ہوئے تھے جن میں ایک عزادار کے ہندوحسینی ہونے کاانکشاف ہواہے جس کا نام امر بتایا جارہاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے پاکستان کو100کے بجائے 3000 میگا واٹ سستی بجلی فراہم کرنے کی پیشکش کر دی

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر راج کمار گجر نامی ایک صارف نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ دنوں بھٹائی آباد میں بجلی کےتاروں سے علم پاک کے ٹکرانے والے واقعے میں شہید ہونے والوں میں ایک حسینی ہندوامر بھی شامل ہے جو اسکے ایک دوست کا کزن ہے ۔خدا اس کی مغفرت فرمائے ۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close