لبنان

حزب اللہ کی جانب سے شہید علی کامل کی شہادت پر سوگ، اسرائیل سے انتقام کا عزم

شیعت نیوز : لبنان بھرمیں اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے شہید علی کامل محسن کی شہادت کا سوگ منایا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی مزاحتمی تحریک نے شہید علی کامل محسن کی شہادت پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صیہونی فوج سے شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب الله کے رکن علی کامل محسن دو روز قبل دمشق ائیرپورٹ کے نزدیک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئےتھے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب میں اسرائیلی عوام کا انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر احتجاج

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب الله نے کل بروز منگل اپنے شہید رکن علی کامل محسن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل کو بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا جس کے بعد اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال ستمبر میں بھی جب شام پر اسرائیلی جارحانہ حملوں میں حزب الله کے دو مجاہدین شہید ہوگئے تھے تو اسرائیل کو مقاومتی تنظیم کی جانب سے بھرپور جوابی حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حزب الله نے جوابا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر انٹی ٹینک میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی تھی۔

خیال رہے شام، مارچ 2011 سے استعماری طاقتوں کی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی کی لپیٹ میں ھے۔ شامی حکومت کا موقف ہے کہ اسرائیلی غاصب حکومت اور اس کے مغربی اور علاقائی اتحادی، تکفیری گروہوں کی پشت پناہی کر کے پچھلے کئی سالوں سے شام میں دہشت گردی کر رہے ہیں۔

اسرائیلی غاصب حکومت جب چاہتی ہے شام کی خودمختاری کو پامال کرتے ہوئے فضائی حملے کرتی ہے اور اس کا ہدف خاص طور پر مقاومتی تنظیم حزب الله کی عسکری پوزیشنز ہوتی ہیں جو کہ شامی فورسز کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close