اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم

شیعت نیوز : لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما علامہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے رشیا ٹو ڈے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی طرف سے اسرائیل کے ہر قسم کے حملے کا جواب حیران کن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب علاقائی ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ نصر اللہ

شیخ نعیم نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اپنے خطاب میں جس طرح بیان کیا ہے حزب اللہ کا اسرائیل کے حملے کے خلاف رد عمل ایسا ہی ہوگا۔ شیخ نعیم قاسم نےاسرائیلی حملے کے رد عمل میں حزب اللہ کے جواب کی تفصیل بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کا جواب حیران کن ہوگا۔

شیخ قاسم نے کہا کہ ماحول جنگ کا نہیں بلکہ اسرائیلی حملے کے جواب کا ماحول ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کے حملے پر لبنانی حکومت کے مؤقف کو درست قراردیتے ہوئے کہا کہ لبنان سکیورٹی کونسل کے رد عمل کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے دو طیارے بیروت کے قریب گر کرتباہ ہوئے تھے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close