اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کسی بھی استعماری طاقت کے سامنے سر نہیں جھکائے گی ۔ سید حسن نصر اللہ

شیعت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرااللہ نے امریکی حکام کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا: اپنا وقت برباد نہ کرو، حزب اللہ کسی بھی استعماری طاقت کے سامنے سرنہیں جھکائے گی، تکفیریت اور دہشت گردی امریکی پیداوار ہیں۔

اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ امریکہ سمیت کسی بھی استعماری طاقت کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2006 کی 33 روزہ جنگ میں اسلامی مزاحمت نے امریکہ کو بدترین شکست سے دوچار کیا۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کی مشکلات اور بحران کو حل کرنے کی راہ میں امریکہ کو سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔

لبنان کی عوامی انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایران کی اقتصادی پالیسی کو بے مثال اور نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پالیسی اس بات کا باعث بنی کہ ایران گزشتہ 40 برسوں سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی غیر قانونی پابندیوں کا مقابلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی،آئی ایس او کا 26 جولائی سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا عندیہ

سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں جنگ تموز اور اس میں اسلامی مزاحمت کی کامیابی اور خطے اور لبنان کے بارے میں امریکہ کے ناپاک منصوبوں کی شکست اور ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لبنان کے اقتصادی مسائل و مشکلات اور بحران کو حل کرنے کی راہ میں امریکہ کو سب سے بڑی رکاوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے کی طاقت و توانائی رکھتے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے موجودہ حالات اور اقتصادی شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس موقع پر باہمی تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے مشکلات لبنان کے کسی خاص علاقہ کو درپیش نہیں بلکہ پورے ملک کو مشکلات کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں باہمی اخلاص و تعاون، محبت، ہمدردی اور ہمدلی کی ضرورت ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ لبنان کی مشکلات اور بحران کو حل کرنے کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ہمیں بھی امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے اور ملک کو درپیش اقتصادی اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون سے کام لینا چاہیے اور ایسے ممالک کی طرف بڑھنا چاہیے جن کے دروازے لبنانی عوام کے لئے کھلے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے لبنان میں تعینات امریکی سفیر کی لبنان کے امور میں مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفیر کو لبنان کے امور میں مداخلت کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے ملک میں زراعت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اور اقتصادی کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں زراعت پر خصوصی توجہ مبذول کرنے کی ضرورت ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے فلسطین کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیں اقتصادی مسائل میں مبتلا کرکے مسئلہ فلسطین سے غافل نہیں کرسکتا ہم فلسطینیوں کی فتح اور کامیابی تک ان کے ساتھ ہیں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close