اہم ترین خبریںعراق

حزب اللہ عراق کی امریکہ سے انتقام لینے پر تاکید

شیعت نیوز:حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محیی نے بغداد میں سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشدالشعبی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المھندس کے چہلم کی مناسبت سے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی حکام ، ملت عراق کی مرضی کے برخلاف عراق میں باقی رہنے پر اڑے رہیں گے تو جان لیں کہ حزب اللہ عراق انھیں ملک سے باہر نکالنے کا عزم اور انھیں باہر نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔حزب اللہ عراق کے ترجمان نے امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے کی منسوخی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عراق کی نئی حکومت قومی اقتدار اعلی کے تحفظ اور ملک میں امریکی فوجیوں کی تعداد بڑھانے یا نئے فوجی اڈے قائم کرنے کا کوئی بہانہ نہ دے اور امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے بل پر عمل درآمد کرے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close