پاکستان

حکومت پاراچنار کے حالات کا فوری طور پر نوٹس لے، علامہ حمید امامی

شیعیت نیوز : پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈی کی طرف سے ’’پاکستان کے موجودہ حالات، امن و امان، مذہبی، سیاسی، سکیورٹی امور، فاٹا ریفارمز‘‘ کے حوالے سے پی سی ہوٹل پشاور میں منعقد ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ حکومت پاراچنار کے حالات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے زمینوں کے مسائل کاغذات مال کے مطابق حل کرے۔

گوجرانوالہ، ملک دشمن تکفیری دہشتگرد گروہ کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشتگرد گرفتار

انہوں نے کہا کہ بالشخیل قبائل اپنے گھروں کو چھوڑ کر احتجاجی دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

اس نشست میں سید اختر علی شاہ (سابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا)، ناصر فرید (افسر تعلقات عامہ)، صفدر حسین سیال (محقق مصنف)، سبوخ سید (صحافی کالم نگار)، نور عالم خان (ایڈووکیٹ ہائیکورٹ)، محمد شوزب عسکری (پراجیکٹ کوآرڈینیٹر)، عقیل یوسفزئی صحافی، ہارون سرب دیال (صدر آل پاکستان ہندو پنچائیت کونسل)، لحاظ علی، محترمہ انمول شیراز صحافی نے شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ حمید حسین امامی نے پارا چنار کے موجودہ حالات کے بارے مفصل گفتگو کی۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close