پاکستان

حکومتی پالیسیاں غربت نہیں غریب ختم کرنے کے درپے ہیں،سید حسن رضا کاظمی

پاکستانی عوام پر گرایا گیا پیٹرول بم، مفلوک الحال عوام کی کمر توڑ دینے کے مترادف ہے

شیعت نیوز : حکومتی پالیسیاں عوام کی مشکلات میں پے درپے اضافہ کر رہی ہیں۔نئے سال کی آمد پر پاکستانی عوام پر گرایا گیا پیٹرول بم مفلوک الحال عوام کی کمر توڑ دینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی حکومت صوبے میں تھانہ کلچر کا خاتمہ کرنے میں یکسر ناکام رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

اطلاعات کے مطابق سید حسن رضا کاظمی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ملک میں غربت نھیں غریب عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات حسن رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل اعلان کیا تھا کہ ملک سے غربت کا ختم ہو جائے گا،عوام خوشحال ہو جائیں گے،نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا وغیرہ وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی ن لیگ کے طرز حکومت سے اجتناب کرے، ایم ڈبلیوایم رہنمائوں کی بی جی کے ہمراہ پریس کانفرنس

حسن رضا کاظمی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے حالیہ اقدامات کے بعد یہ بات بلکل واضح ہو جاتی ہے کہ غربت کا چاہے خاتمہ ہو نا ہو غریب عوام کا خاتمہ ضرور ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر غربت سے دوچار مفلوک الحال پاکستانی عوام کے خیر خواہ ہیں تو بجائے پیٹرول، ایل پی جی اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کرنے کے انہیں کم کریں۔

یہ بھی پڑھیں :نیا پاکستان عوام کے لئے مہنگا پاکستان بن گیا ہے،اسدعباس نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔نئے سال کی آمد پر موجودہ حکومت کی جانب سے غریب پاکستانی غریب عوام گائے گئے پیٹرول بم مفلوک الحال عوام کی کمر توڑ دینے کے مترادف ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close