پاکستان

امام حسین (ع) نے ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا ، مولانا حسین مسعودی

علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ آج بھی فلسطین، یمن، کشمیر، افغانستان، بحرین، الجزائر، عراق، شام اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانامحمد حسین مسعودی نے کہا کہ امام حسین (ع) نے ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کا درس دیا اور کیونکہ یہی فلسفہ اسلام ہے کہ ہمیں ظالم کے خلاف آواز بلند کرنا اور مظلوم انسانوں کی حمایت اختیار کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے دنیابھرمیں ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،علامہ حسین مسعودی

مسجد حر تیسر ٹاؤن لیاری ایکسپریس وے میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسین مسعودی نے کہا کہ آج بھی فلسطین، یمن، کشمیر، افغانستان، بحرین، الجزائر، عراق، شام اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، لیکن افسوس کہ مسلم سربراہان خصوصاً عرب حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور سامراجی قوتوں کے خلاف کوئی بھی بات کرنے کو تیار نہیں، لہٰذا ہمارے حکمرانوں اور سربراہان کو ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہوگی تاکہ دنیا سے ظلم کا خاتمہ ہو اور مسلمان بھی دوسری اقوام کی طرح عزت و آبرو کے ساتھ اپنی زندگیاں گزار سکیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close