پاکستان

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کو نابود کرنے کا اعلان

سی ٹی ڈی پنجاب کو کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بڑے اور بے رحمانہ آپریشن کا حکم

شیعت نیوز : آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا سی ٹی ڈی کو کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا حکم۔

یہ بھی پڑھیں :سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ، گوجرانوالہ خوفناک تباہی سے بچ گیا، پانچ تکفیری دہشتگرد گرفتار

اطلاعات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےپنجاب بھر میں سرگرم تکفیری دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں موجود معاشرے کے ان ناسوروں کو صفحہ ہستی سے مٹایا جائے۔آئی جی پنجاب کا صوبے بھر کے مقامی ایس پی کی نگرانی میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کا حکم۔

یہ بھی پڑھیں :ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

پولیس زرائع کے مطابق پنجاب بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت، کالعدم لشکر جھنگوی و دیگر تکفیری دہشتگرد جماعتوں کے 649 تکفیری دہشتگردوں کو انکے انجام تک پہنچانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نےخودکش حملوں، بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے 92 انتہائی خطرناک دہشتگردوں سمیت گوجرانوالہ کے 116، فیصل آباد کے 107، ڈی جی خان کے 127 ، بہاولپور کے 45، شیخو پورہ کے 48، راولپنڈی کے 15، ملتان کے 11 اور ساہیوال کے 3 تکفیری دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بہاولنگر میں حساس اداروں کی کاروائی،کالعدم سپاہ صحابہ کے تین دہشتگرد گرفتار

آئی جی پنجاب کی جانب سے انتہائی سخت اور واضع حکم دیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں روایتی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ پنجاب بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں موت کا خوف پایا جاتا ہے۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close