اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

تمام تبلیغیوں کو مراکز تک محدود اور تمام تبلیغی مراکز کو قرنطینہ کردیاجائے، آئی جی سندھ

نوٹیفکیشن میں پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص مراکز کے احاطے میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے چھوڑے

شیعت نیوز: آئی جی پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے میں تبلیغی جماعت کے تمام اراکین کو ان کے مراکز تک محدود رکھیں اور ان تمام مراکز کو قرنطینہ سینٹر تصور کیا جائے۔یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب حیدرآباد کی نور مسجد میں 36 افراد کے کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ آئے جہاں جماعت کے تقریبا 200 اراکین کو ابتدائی طور پر قرنطینہ کردیا گیا تھا۔یہ افراد 11 سے 15 مارچ تک لاہور کے قریب منعقدہ ہزاروں افراد پر مشتمل رائیونڈ کے تبلیغی جماعت سے واپس آئے تھےمحکمہ صحت سندھ کے مطابق رائے ونڈ اجتماع میں وائرس کا شکار ہونے والے دو افراد کی پیر کو کراچی میں موت ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صورتحال زائرین کے خلاف ایسے بے بنیاد پروپیگنڈے کی متحمل نہیں ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

نوٹیفکیشن کے مطابق کیسز کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر کووڈ-19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مناسب تیاری نہ کی گئی تو اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ نوٹیفکیشن میں پولیس افسران کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص مراکز کے احاطے میں داخل نہ ہو اور نہ ہی اسے چھوڑے، ہر ضلع کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پیز) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی کمشنرز(ڈی سی) اور ہیلتھ افسران کے ساتھ تعاون کریں اور مراکز کو راشن اور ضروری اشیا فراہم کریں۔اس سلسلے میں پولیس افسران کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں تبلیغی جماعت کے مراکز کی فہرستیں بنائیں اور اندر موجود لوگوں کو تلاش کریں اور باہر کے تمام ممبروں کا سراغ لگائیں اور ان کا ڈیٹا انسپکٹر جنرل پولیس کے آپریشن روم میں بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائر س میں مبتلا ہونے کا شبہ تبلیغی جماعت کے 1413 افراد کی سکریننگ شروع

تبلیغی جماعت سے وابستہ کل 830 افراد حیدرآباد کی حدود میں ہیں اور حیدرآباد رینج کے ڈی آئی جی نعیم شیخ نے بتایا ان 830 میں سے 234 افراد کا تعلق حیدرآباد کی نور مسجد سے ہے۔نور مسجد کراچی میں موجود مرکز کے بعد سندھ میں تبلیغی جماعت کا سب سے بڑا مرکز ہے، جمعہ کے روز 19 سالہ چینی نژاد تبلیغی جماعت کے رکن کا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس مرکز کو سیل کردیا گیا تھا۔دریں اثنا اتوار رائیونڈ کے تبلیغی مرکز میں اسکریننگ شدہ 35 میں سے 27 تبلیغی جماعت کے ارکین کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ایک اور رکن کو لیہ میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، لاہور کے ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے بتایا کہ مرکز سیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے تبدلیغی جماعت کے 6اراکین کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گذشتہ ہفتے دارالحکومت کی یونین کونسل کوٹ ہتھیال کو قرنطینہ کردیا تھا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close