اہم ترین خبریںپاکستان

امام حسن عسکری ع کے یوم شہادت پر پاکستان بھر میں عزاداری کے اجتماعات جاری

آپؑکی کنیت ’’ابومحمد‘‘ اور معروف لقب ’’نقی‘‘ اور ’’زکی‘‘ ہے۔ آپٴ نے چھ سال امامت کی ذمہ داری سنبھالی اور ٢٨ سال کی عمر میں معتمد عباسی کے ہاتھوں زہر جفاءسے شہید ہوئےآپ عراق کے شہر سامرہ میں مدفون ہیں ۔

شیعیت نیوز: آفتاب امامت کے گیارہویں تاجدار حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کا روز شہاد ت آج دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ملک کے تمام چھوٹے بڑےشہروں ، قصبوں ، دیہاتوں میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کا انعقاد ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج 8 ربیع الاول کو ملک بھرمیںرسول خداؐ کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روز شہادت پر عزاداری کا انعقاد بھرپو رانداز میں کیا جارہاہے ۔ تمام عزادارسیاہ پوش ہیں، مجالس عزا میں خطباءوزاکرین فضائل ومصائب امام حسن عسکری ؑ بیان کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عربوں اور صیہونیوں کی یاری، یواے ای میں سینکڑوں پاکستانی شیعہ جبری طورپر لاپتہ

ملک کے مختلف شہروں میں برآمد ہونے والے شبیہ علم وتابوت کے جلوسوں میں ماتمی انجمنوں کے نوحہ خواں نذرانہ عقیدت پیش کررہے ہیں ، خواتین، مرد، بزرگ ،جوان اور معصوم عزاداروں کی بڑی تعداد ان جلوسوں میں شریک ہے ۔

شیعوں کے گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکریٴ ٢٣٢ ہجری میں شہر مدینہ میں متولد ہوئے۔ چونکہ آپٴ بھی اپنے بابا امام علی النقیٴ کی طرح سامرا کے عسکر نامی محلے میں مقیم تھے اس لئے عسکری کے نام سے مشہور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخانہ خاکے اور صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان کے بعد کویت میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا آغاز

آپؑکی کنیت ’’ابومحمد‘‘ اور معروف لقب ’’نقی‘‘ اور ’’زکی‘‘ ہے۔ آپٴ نے چھ سال امامت کی ذمہ داری سنبھالی اور ٢٨ سال کی عمر میں معتمد عباسی کے ہاتھوں زہر جفاءسے شہید ہوئےآپ عراق کے شہر سامرہ میں مدفون ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close