اہم ترین خبریںایران

امام حسین علیہ السلام کے مشن کی پیروی کرتے رہیں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ ہم نے اسلامی انقلاب کے ذریعے اس عظیم مشن کا آغاز کیا ہے جس کا راستہ امام حسین علیہ السلام نے ہمیں دکھایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوارکو تہران میں قائم امام حسین ؑ یونیورسٹی میں زیر تربیت فوجی جوانوں اور کیڈٹس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی تحریک کے آغاز میں فرمادیا کہ ظلم اور ظالم کے خلاف قیام ہی ہماری تحریک کا مقصد ہے اور آج ایران بھی اسی بنیاد پر ظلم کے خلاف جدوجہد اور مظلوموں کی حمایت کو اپنا فریضہ سمجھتا ہے اور ہر حال میں اس پر عمل کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاع مقدس کے حقائق کو آب و تاب کے ساتھ زندہ رکھنے پر آیت اللہ خامنہ ای کی تاکید

آیت اللہ خامنہ ای نے اربعین حسینی کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اربعین حسینی ایک غیر معمولی اور بے مثال ذریعہ ابلاغ ہے۔

آپ نے فرمایا کہ پہلا اربعین بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل تھا جتنا آج ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ پہلا اربعین اور چہلم عاشورا کا انتہائی طاقتور ذریعہ ابلاغ تھا اور یہ چالیس روز بنی امیہ اور سفیانیوں کی ظلم و جور کی دنیا میں حق کی منطق کی فرمانروائی اور حاکمیت کے ایام تھے۔ آپ نے فرمایا کہ اہل بیت اطہار نے چالیس روز کی اس تحریک میں ایک طوفان بپا کردیا تھا اور آج بھی یہ اربعین مارچ ایک پیچیدہ دنیا میں جہاں پروپیگنڈہ مشینریوں کا دور دورہ ہے اور ایسی آواز میں تبدیل ہوچکا ہے جو پوری دنیا تک پہنچ رہی ہے اور آج کے دور کا بھی اربعین ایک بے مثال ذریعہ ابلاغ ہے اور یہ ایسا عظیم واقعہ ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ہے اور یہ جوکہا جا رہا ہے کہ الحسین یجمعنا یہ ایک حقیقت ہے اور اس تحریک اور اربعین ملین مارچ کو روز بروز فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کفر وصیہونینزم اور امریکہ کا محاذ قوموں کا خون چوس کر جنگ کی آگ بھڑکا کر اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرکے بندگان خدا اور دیگر قوموں پر ظلم وستم کررہا ہے اور ایرانی عوام حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے فلسفہ کی بنیاد پر ہی ظالموں کے مقابلے میں ڈٹ جانے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور اگر آج دشمنوں اور امریکہ کے دباؤ کے مقابلے میں پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات کی پیروی کا ہی نتیجہ ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ آج بحمد اللہ سپاہ ملک کے اندر بھی سرخرو و صاحب عزت ہے اور ملک سے باہر بھی اس کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

آپ نے فرمایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی عزت و وقار میں امریکی پابندیوں کے بعد اور زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دفاعی میدانوں میں ایران کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ البتہ ہمیں اس میدان میں کسی حد پر اکتفا نہیں کرنا ہے بلکہ اپنی دفاعی توانائیوں کو ہر لمحے بڑھانا ہے اور ایک لحظے کے لئے بھی غفلت نہیں کرنا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے صیہونی ریاست اور امریکہ کو دوسری قوموں کے خلاف کشیدگی اور جنگ پھیلانے والے دو عناصر قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایرانی قوم امریکہ اور اسرائیل سے نمٹنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور ان کے سامنے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

ایرانی قائد نے سپاہ پاسداران انقلاب کی قابل قدر صلاحیتوں اور اندرون اور بیرون ملک میں اس کے وقار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ نے سپاہ پاسداران کے خلاف دشمنی کے ساتھ اس کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close