پاکستان کی اہم خبریں

امام حسینؑ نے کربلا میں اپنے نانا کے دین کی ہمیشہ کیلئے آبیاری کی، علامہ مظفر حسین شاہ

امام حسینؑ سید الشہداء ہیں اور کربلا کا معرکہ حق و باطل کی جنگ ہے

شیعت نیوز:ممتاز اہلسنت عالم دین نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ سید الشہداء ہیں اور کربلا کا معرکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں حسینیت سرخرو ہوئی۔انھوں نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں حضرت امام حسینؑ نے اپنے رفقاء کے ہمراہ جام شہادت نوش کرکے اپنے نانا کے دین کی رہتی دنیا تک کیلئے آبیاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہر فرعون اور یزید کے ظلم و جبر کا خاتمہ حسینیت کے جذبے سے ہی کیا جا سکتا ہے، ثروت اعجاز قادری

عسکری لان پرانی سبزی منڈی کراچی میں خطاب کرتے ہوئے علامہ مظفر حسین شاہ کا کہنا تھا حضرت امام حسینؑ سید الشہداء ہیں اور کربلا کا معرکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں حسینیت سرخرو ہوئی، انھوں نے کہا کہ اسلام قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے، ہر نئے اسلامی سال کا اختتام ہمیں ہجرت نبوی کی یاد دلاتا ہے، جبکہ اسلامی سال کا آغاز ہمیں واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے، ان دونوں واقعات میں امت مسلمہ کیلئے پیغام ہے کہ وہ اپنے ایمان اور دین مصطفیٰؐ کی حفاظت کیلئے اپنا سب کچھ لٹانا پڑے تو لٹا دیں، لیکن اپنی استقامت میں لعرزش پیدا نہ ہونے دیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close