عراق

کربلا: یوم عاشور پر 40 لاکھ عزاداروں کی مزار امام پر حاضری

کربلا میں روضہ امام حسین علیہ سلام کے روضہ مبارک پر 40 لاکھ افراد کا اجتماع ہوا ،لاکھوں کی تعداد میں امام حسین عالی مقام کے زائرین کربلائے معلی پہنچے اور اسلام کی بقاء کی خاطر آپکی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا، زائرین میں ہر مکتب فکر اور مذہب کی نمائندگی شامل تھی، دنیا بھر سے آئے زائرین نے آپکے مزار پر حاضری دی ،عزاداروں نے ماتم اور نوحہ خوانی کرکے امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ امام حسین علیہ سلام نے 61 ہجری میں کربلا کے مقام پر یزید جیسے فاسق و فاجر شخص کے خلاف قیام کیا تھا مسند خلافت پر برجماں ہوچکا تھا، امام حسین علیہ سلام نے اس یزید کی بیعت سے انکار کیا اور فرمایا کہ مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا،یزید کھلے عام گناہ کرتا ہے، شراب پیتا اور بندروں سے کھلتا، امام حسین علیہ سلام نے اپنے بال بچوں سمیت کربلا کے میدان میں دین اسلام کی سربلندی اور امت محمدی جو اس وقت یزیدی افکار کے قابو میں تھی اسکی اصلاح کے لئے بیابان میں قربانی دے کر انسانیت کے ذہنوں کو جھنجوڑ ڈالا اورآج بھی خون حسین علیہ سلام کی حرارت کسی بھی یزید کو اسلام پر حاکمیت کی اجازت نہیں دیتی۔

 

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close