اہم ترین خبریںسعودی عرب

ملعون عادل الکبانی کی رسول خداﷺ اور حضرت عائشہ کی شان میں بدترین گستاخی

شیعت نیوز:سابق امام کعبہ ملعون عادل الکبانی نے خاتم النبیین حضرت محمدﷺ اور ان کی زوجہ حضرت عائشہ کی شان میں بدترین گستاخی کی ہے۔

اس ملعون نےگانا گانے کو حلال قرار دینے کیلیئے رسول خدا ﷺ اور ان کی زوجہ پر گھناؤنے الزامات لگائے ہیں۔

عادل الکبانی نے سعودی چینل ایس بی سی (SBC) کو انٹرویو دیتے ہوئے من گھڑت حدیث سناتے ہوئے کہا کہ حضرت عائشہ نے اپنے دو پڑوسیوں کے ساتھ مل کر گانا گایا تھا۔

ملعون عادل الکبانی نے ایک اور من گھڑت حدیث سنائی جس میں رسول خدا ﷺ پر بہتان لگایا: وہ کہتا ہے کہ رسول خدا ﷺ نے ایک عورت کو دیکھا اور جناب عائشہ سے پوچھا کہ کیا وہ اس عورت کو جانتی ہیں؟ جب انہوں نے انکار کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ قینا ہے ہمارے زمانے کی گلوکارہ ہے۔اور اس سے کہا کہ وہ ان کے سامنے گانا گائے۔ (نعوذ باللہ)

ملعون الکبانی نے گستاخی کرتے ہوئے مزید کہا کہ رسول خداﷺ ایک ایسی شادی میں شریک ہوئے تھے جہاں عورتیں گانا گارہی تھیں اور ڈف بجا رہی تھیں۔

ملعون عادل الکبانی کی جانب سے اس بدترین گستاخی پر پوری مسلم امہ سراپا احتجاج ہے اور سعودی حکومت سے اسے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close