اہم ترین خبریںپاکستان

سوشل میڈیا صارفین نے 3ٹاپ ٹرینڈ سیٹ کرکےدنیابھرکی توجہ امام مہدی ؑکی جانب مبذول کروادی

#TheOnlyHope، #ImamMahdi،#ArrivalOfLastSaviorMEHDI،#ThePromisedSaviorکے عنوان سے چار ٹاپ ٹرینڈ پاکستان اور دیگر ممالک میں لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہے ۔

شیعت نیوز: سوشل میڈیا صارفین نےپاکستان اور بین الاقوامی سطح پرٹاپ ٹرینڈزسیٹ کرکے جشن ولادت قائم آل محمد ؑ کے پرمسرت موقع پر کورونا وائرس سے پریشان پوری عالم بشریت کو ایک مسیحا اور نجات دہندہ کی آمد کا پیغام دیتے ہوئے کروڑوں سوشل میڈیا صارفین کی توجہ منجی عالم بشریت کے وجود مقدس کی جانب مبذول کروادی ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس بھی عاشقان مہدیؑ کو خوشیوں کےآڑے ناآسکا، آن لائن جشن کی تقاریب کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر جوکہ دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو مختصرترین وقت میں مختصرترین پیغام کی صورت میں متوجہ کرنے کا ذریعہ ہے پر 15شعبان المعظم یوم ولادت باسعادت حضرت امام مہدی آخر الزمان ؑ کے پرمسرت موقع پر لاکھوں عاشقان امام مہدی ؑ نے سوشل میڈیا کے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر تین ٹاپ ٹرینڈ ز سیٹ کرکے پوری دنیا کی توجہ امام مہدی ؑ کے وجود بابرکت کی جانب مبذول کروادی ۔

#TheOnlyHope، #ImamMahdi،#ArrivalOfLastSaviorMEHDI،#ThePromisedSaviorکے عنوان سے چار ٹاپ ٹرینڈ پاکستان اور دیگر ممالک میں لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈز کی فہرست میں شامل رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: آج تمام عالم بشریت کو ایک منجی کی سخت ضرورت کا احساس ہے،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای

#TheOnlyHopeکے عنوان سے ایک انٹرنیشنل ٹرینڈ سیٹ کیا گیا جس پرپاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی بھرپور حصہ لیا یہ ٹرینڈ پاکستان میں 1لاکھ ٹوئٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہاجبکہ انٹرنیشل لیول پر بھی یہ ٹرینڈ لاکھوں ٹوئٹس کے ساتھ ٹاپ ٹرینڈ کی پوزیشن پر رہا۔

#ImamMahdiکے عنوان سےپاکستانی سارفین کی جانب سےسیٹ کردہ ٹرینڈ میں 25ہزار سے زائدٹوئٹس کی گئیں یہ ٹرینڈ بھی پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ شعبان کی بابرکت رات اطاعت خداوندی کی تجدیدکی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

#ArrivalOfLastSaviorMEHDIکے عنوان سےپاکستان میں سیٹ کردہ ٹرینڈ میں48 ہزار سے زائد ٹوئٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ۔

#ThePromisedSaviorکے عنوان سےانٹرنیشنلی سطح پر سیٹ کردہ ٹرینڈ میں19لاکھ سے زائد ٹوئٹس کی گئیں یہ ٹرینڈ پاکستا ن کے تاٹ ٹرینڈ زکی فہرست میں شامل رہا جبکہ بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close