پاکستان

امامیہ چیف اسکاؤٹ کی ہدایت پر زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی مہم جاری

امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے ملک بھر میں امدادی کیمپس لگا دیئے گئے

شیعت نیوز:امامیہ چیف اسکاؤٹ کی ہدایت پر امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے حوالے سے امدادی کیمپ لگا کر اشیائے ضرورت اکھٹی کی جا رہی ہیں، جو زلزلہ زدگان تک پہنچائی جائیں گی۔

اطلاعات کے مطابق امامیہ چیف اسکاؤٹ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی امداد کے حوالے سے ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں امامیہ اسکاؤٹس کی جانب سے ملک بھر میں امدادی کیمپس لگا دیئے گئے ہیں،جہاں آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنیوالے زلزلہ کے نتیجے میں متاثر ہونیوالے شہریوں کی امداد کیلئے مہم جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :متاثرین زلزلہ کی امداد ہمار اخلاقی و قومی فریضہ ہے، علامہ نیاز حسین نقوی

زرائع کے مطابق لاہور سمیت مختلف ملک کے دیگر شہروں میں لگائے گئے امدادی کیمپس پر عوام کی جانب سے غذائی اجناس سمیت،کھانے پینے کا دیگر سامان،بچوں اور بڑوں کے کپڑے،کمبل ،بستر اور دیگر ضروری اشیاء امدادی کیمپ پہنچائی جا رہی ہیں۔دوسری جانب اماميہ اسکاؤٹس پاکستان اور آئی ایس او جموں ڈویژن اور سٹی یونٹ کی ٹيم نے زلزلہ متاثرہ علاقوں، سموال شريف، پلمنڈہ، جاتلاں اور چيچياں کا سروے کيا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورت حال کا جائزہ ليا۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close