اہم ترین خبریںپاکستان

امامیہ اسکاوٹس کے رضا کارملک بھرمیں سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہےہیں، محمد عباس

امامیہ اسکائوٹس ملکی حالات کے پیش نظر محرم میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی اویرنس کیمپ بھی منعقد کئے گئے ہیں

شیعیت نیوز : امامیہ اسکاؤٹس کے رضاکار ملک بھر میں جلوس و مجالس کی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انسان کُش وباء سے بچاؤ کے لئے عزاداروں سے احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کروایا جارہا ہے۔ عزاداری کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عزاداروں کی محافظت ہماری اولین ترجیح ہے ۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے امامیہ چیف اسکائوٹ محمد عباس نے لاہور میں امامیہ اسکائوٹس کے ایک وفد سے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسکائوٹس محرم الحرام میں ملک بھر میں مجالس او ر جلوس ہائے عزا کی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں رہے ہیں تاکہ عزاداری اور مقدس مقامات امام بارگاہ و مساجد کو انتہا پسندانہ طاقتوں کے شر سے محفوظ رکھا جاسکے۔ امامیہ اسکائوٹس ملکی حالات کے پیش نظر محرم میں کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور اس حوالے سے ملک بھر میں سکیورٹی اویرنس کیمپ بھی منعقد کئے گئے ہیں تاکہ ملک بھر کا ہر شہری سیکورٹی کی اہمیت و اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام ، سکیورٹی کے نام پررکاوٹیں، شہریوں کو تنگ کرنا ملت جعفریہ کا مطالبہ نہیں 

محمد عباس کاکہنا تھا کہ امامیہ اسکائوٹس نے ہر مشکل گھڑی میں ملک عزیز کے شہریوں کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے اقدامات قابل تحسین ہیں اور جلد پاک وطن سے تکفیری عناصر کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close