پاکستان کی اہم خبریں

امام حسین ؑنے اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی، شجاعت و شہادت کی ایک بےمثال داستان رقم کی، گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) خوف خدا، فیاضی و سخاوت، زہد و تقویٰ، شجاعت و بہادری اور علم پروری جیسے اوصاف کے حامل تھے

شیعت نیوز: م الحرام ایک عہد ساز تاریخ کی سنہری روایات اور عملی مظاہرہ کا یادگار ترین مہینہ ہے، اس ماہ امام عالی مقام حضرت امام حسین (ع) نے عاشورکے روز اپنے جانثار ساتھیوں کے ہمراہ باطل کے خلاف اسلام کو زندہ کیا، خانوادہ رسول (ص) نے اسلام کی سربلندی،حق و صداقت کی ایک عظیم مثال قائم کی۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ عمران اسماعیل نے روز عاشورمیڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) خوف خدا، فیاضی و سخاوت، زہد و تقویٰ، شجاعت و بہادری اور علم پروری جیسے اوصاف کے حامل تھے، امام حسین (ع) نے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور اسلام کی راہ میں اپنا سر کٹوا کرایثار و قربانی، شجاعت و شہادت کی ایک بےمثال داستان رقم کی۔

یہ بھی پڑھیں: واقعہ کربلا اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی آبیاری کا سر چشمہ ہے،عمران خان کاپیغام عاشورہ

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسین ؓ(ع) کی قربانی نے اسلامی تاریخ میں اسلام کی سربلندی اور اعلیٰ ترین مقاصد کے حصول کے لئے جان کی بازی لگا دینے کی وہ سنت قائم کی جو تاریخ کے ہر دور میں صراط مستقیم پر چلنے والے قافلوں کے لئے ایک روشن مثال ہے، امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ (ع) کی قربانی ہمیں ان کے متعین کردہ رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوکر اپنی جان کی بازی لگادینے کا درس دیتی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close