اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کا ایم ڈبلیوایم کی قیادت سے کیاگیاوعدہ پورا،گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان انتخابات 2020 میں انتخابی اتحاد کی بنیادی شرط یعنیٰ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف آئی ایس او کا فرانسیسی قونصلیٹ کراچی پر احتجاج

اتوار کو گلگت بلتستان کے 73 ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کام یابی سے لڑ رہی ہیں اور ملک کو غیر مستحکم بنانے کی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا واحد وزیراعظم ہوں جو گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔ آئندہ ہر سال اس تقریب میں شریک ہوا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کی تحریک کا اصل ہدف عمران خان سے اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے، مبشرلقمان اور طاہر اشرفی کا انکشاف

تقریب سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقعے پر وزیر اعظم عمران خان نے گلگت اسکاؤٹس کے شہدا اور قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو منعقد ہورہے ہیں اور وزیر اعظم اس کے لیے صوبائی عبوری حیثیت دینے کے اعلان کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کیلئے فقط مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ انتخا بی اتحاد تشکیل دیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نامور شیعہ بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کو شہر مقدس قم ایران میں سپرد خاک کردیاگیا

اس انتخابی اتحاد کی تشکیل سےقبل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے وزیر اعظم عمران خان کے سامنے جو بنیادی مطالبہ رکھا تھا وہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کی حیثیت دینا تھا ۔ آج وزیر اعظم عمران خان نے جی بی کو آئینی عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کرکے ایم ڈبلیوایم کی قیادت کے ساتھ کیئے گئےاپنے وعدے کو بھی پورا کردیا ہے ۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close