اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مولاناعادل خان کا قتل، بھارت پاکستان میں علماء کو قتل کرا کر شیعہ سنی فسادات کرانا چاہتا ہے،وزیر اعظم عمران خان

خیال رہے کہ وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے اور مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان نے مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں علماء کو قتل کرا کر شیعہ سنی فرقہ وارانہ تنازع پیدا کرانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت جانتی ہے اور میں متعدد بار ٹی وی پر کہہ چکا ہوں، گزشتہ 3 ماہ کے دوران بھارت نے سنی اور شیعہ علماء کو قتل کرنے کی متعدد کوششیں کیں تاکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی یزیدی پولیس کا جلوس چہلم امام حسینؑ میں شرکت پر نارووال کی عزادار خواتین پر بدترین تشدد، 6خواتین اور 15 مرد عزادار لاپتہ

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے گزشتہ چند ماہ کے دوران ایسی متعدد کوششیں کو ناکام بنایا اور ہمارے انٹیلی جنس ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کے ذمہ داروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

وزیراعظم نے اپیل کی کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اس بھارتی سازش کا شکار نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر عزاداروں پر ایف آئی آر کاٹنے سے فرصت مل جائے تو ایک نظرالقائدہ کی حامی پروفیسر نگار سجاد پربھی ڈال لیں

خیال رہے کہ وفاق المدارس کے سابق سربراہ مولانا سلیم اللہ خان مرحوم کے صاحبزادے اور مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا ڈاکٹر عادل خان اور ان کے ڈرائیور قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مولانا ڈاکٹر عادل خان ویگو گاڑی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میںشمع شاپنگ سینٹرکے نزدیک موجود تھے کہ ان کی گاڑی پر مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close