کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

ایرانی وزیر خارجہ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات، دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق

اکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

شیعت نیوز: وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان وزارتِ خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات اور دو طرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

اس سے قبل جواد ظریف نے وزارت خارجہ کا بھی دورہ کیا، جہاں ایران اور پاکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں فریقین نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ ایران میں فیصلوں اور عملدرآمد پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ دوطرفہ معاملات پر تعاون بدستور جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close