اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کی شہیدقاسم سلیمانی کے قاتل ٹرمپ سے ملاقات ،جلد دورہ پاکستان متوقع

عالم اسلام کے عظیم ہیروجنرل قاسم سلیمان کے قاتل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات پر غیور پاکستانی عوام میں سخت غم وغصہ اور اضطراب پایا جاتاہے۔

شیعت نیوز: عمران خان کی شہیدقاسم سلیمانی کے قاتل ٹرمپ سے ملاقات ،جلد دورہ پاکستان متوقع۔گزشتہ روزعالم اسلام کے عظیم ہیروجنرل قاسم سلیمان کے قاتل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات پر غیور پاکستانی عوام میں سخت غم وغصہ اور اضطراب پایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کے درمیان جی بی الیکشن میں اتحاد کےلئے اہم پیش رفت

قاتل ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کے درمیان ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہونے والی یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب عالمی صیہونیت کے سب سے بڑے دشمن اور عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار شہید سردار شہیدقاسم سلیمانی  کی قبر کی مٹی اور ان کے کروڑوں چاہنے والوں کے آنسو بھی خشک نہیں ہوپائے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: رجب طیب اردوغان کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، ترک میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست احکامات کے نتیجے میں عراق میں امریکی ڈرون حملے میں سردار رشید اسلام حاج شہیدقاسم سلیمانی اور ان کے دیگر رفقاء کے بہیمانہ قتل پر پاکستانی حکومت کی جانب سے چپ کا روزہ نا توڑنے والےاور ایک مذمتی جملہ اس ظلم وبربریت پر ادا نا کرنے والے وزیر اعظم عمران خان کا اس خبیث امریکی صدر سے ملنا غیور پاکستانی عوام کو کسی صورت پسند نہیں آیا اور اس ملاقات کو لیکر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈرجی بی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرپری پول دھاندلی کی سازش سے آگاہ کردیا

دوسری جانب امریکی ایجنٹ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیوس سے متعلق بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ سے ایک گھنٹے کی ملاقات مفید رہی، میں ملاقات میں موجود تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں صدر ٹرمپ کی پوری ٹیم موجود تھی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم ایشوز اٹھائے اور ان سے سپورٹ کا کہا، وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزری میں بہتری کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات میں تجارت سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورت حال کا خاکہ صدر ٹرمپ کے سامنے رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی استعماری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر صفدر گیلانی

صدر ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، انہوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے، صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا میں عمران خان کو پسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں، صدر ٹرمپ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا، ایران کے مسئلے سے جو مضر اثرات پاکستان پر پڑتے ہیں ان پر ٹرمپ سے بات ہوئی۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close