اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان بال بال بچ گئے، امریکہ سے واپسی پر سعودی طیارے کا الیکٹرک نظام فیل

پاکستانی وزیر اعظم کو یہی مشورہ ہے کہ وہ سعودی عرب کی خام دوستی سے بیدار اور ہوشیار رہیں اور کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیں

شیعت نیوز:عمران خان بال بال بچ گئے سعودی خصوصی طیارے کا الیکٹرک نظام فیل۔اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکہ سے وطن واپس آتے ہوئے عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی طیارے میں سوار تھے۔

مبصرین نے اس واقعہ پر بہت سے سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ کیا سعودی عرب نے اپنے خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کی کوشش کی ہے ؟ اور کیا سعودی عرب اپنی اس کوشش میں ناکام ہوگیا ہے؟ اور کیا سعودی عرب نے یہ کام اسرائیل اور مودی کو خوش کرنے کے لئے کیا؟ اس واقعہ کے بعد بہت سے سوال جنم لے رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کشمیرپرتوجہ اور فلسطین سے صرف نظر

پاکستانی وزیر اعظم کو یہی مشورہ ہے کہ وہ سعودی عرب کی خام دوستی سے بیدار اور ہوشیار رہیں اور کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہیں ۔ سعودی عرب اس سے قبل لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کو قتل کرواچکا ہے، سعودی عرب نے عراق کے سابق معدوم صدر صدام کو قتل کروانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

سعودی عرب نے ترک صدر اردوغان کو بھی فوجی کودتا کے ذریعہ قتل کروانے کی کوشش کی، سعودی عرب نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو بھی راستے سے ہٹانے کے لئے بنیادی کردار ادا کیا اور اس نے معروف سعودی صحافی جمال خاشقجی کو بھی ترکی میں اپنے قونصل خانے میں بہیمانہ اور وحشیانہ طور پر قتل کروادیا تھا جس کا اعتراف آپ کے قریبی ساتھی اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بڑے فخر کے ساتھ کرچکے ہیں۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close