کاپی رائٹ کی وجہ سے آپ یہ مواد کاپی نہیں کر سکتے۔
اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے خواہاں،ذرائع

عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ ایران مخالف لابی اس منصوبے کو مختلف حیلے بہانوں سے لٹکانے کی کوشش میں مصروف ہے

شیعیت نیوز: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کی اشرافیہ میں "فٹبال” بن کر رہ گیا۔ انتہائی باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ ایران مخالف لابی اس منصوبے کو مختلف حیلے بہانوں سے لٹکانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

منصوبے مکمل ہونے کی صورت میں امریکہ پاکستان پر پابندیاں عائد کر دے گا جبکہ عمران خان کا موقف ہےکہ عالمی برادری سمیت امریکہ کو یہ یقین دہانی کروائی جائے کہ یہ منصوبہ ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا بحران موجود ہے جس کو حل کرنے کیلئے عمران خان چاہتے ہیں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے مگر کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو اس منصوبے کو مکمل ہونے نہیں دے رہے اور وہ عمران خان کو عالمی پابندیوں سے خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ اس لیئےمکمل نہیں ہواکیونکہ ہم امریکہ سے ڈرتے ہیں ، وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے کچھ قوتیں پاکستان کو اس سے ہراساں کر رہی ہیں کہ منصوبے مکمل ہونے کی صورت میں امریکہ پاکستان پر پابندیاں عائد کر دے گا جبکہ عمران خان کا موقف ہےکہ عالمی برادری سمیت امریکہ کو یہ یقین دہانی کروائی جائے کہ یہ منصوبہ ہمارے لئے بہت زیادہ ضروری ہے۔

اس حوالے سے ابھی تک تو عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حوالے سے عالمی برادری سمیت امریکہ کو مطمئن کریں جبکہ پاکستان میں موجود ایران مخالف لابی اس کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close