اہم ترین خبریںپاکستان

محرم الحرام کی آمد، وزیر اعظم عمران خان کا پاکستانی شیعوں کو خصوصی پیغام

شیعیت نیوز : وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی شیعہ کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ ہمارے بھائی ہیں، محرم کی مجالس و جلوس میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شیعہ کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کیسزمیں کمی آرہی ہے لہذا آپ نے بس محرم الحرام کے جلوس یا عوامی اجتماع میں احتیاطی تدابیر کیساتھ شریک ہونا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی مؤقف کی فتح، حزب اللہ نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کردیا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلوسوں میں جائیں تو ماسک لازمی پہنیں، اور ایک دوسرے سے تھوڑا فاصلہ رکھیں تاکہ کرونا کے خطرے سے بچا جاسکے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ ایران کے علماء بھی زیادہ سے زیادہ ماسک پہننے کی تاکید کررہے ہیں اور خود بھی ماسک کا استعمال کررہے ہیں لہذا ماسک پہنیں تاکہ اس کورونا کے عذاب سے بچا جاسکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک بار انشاءاللہ اس عذاب سے جان چھوٹ جائے پھر اس ہی طرح سے محرم منایا جائے گا جیسے پہلے مناتے آرہے ہیں، کورونا کے کیسز کافی حد تک کم ہوگئے ہیں اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور بس اس دفعہ احتیاط کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔

ٹیگز

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close