پاکستان

عنایت اللہ ٹائگر کی بڑی کاروائی،سپاہ صحابہ کی ڈی آئی خان پر خوفناک حملے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے دین پور سے بھاری تعداد میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد

شیعت نیوز :عنایت اللہ ٹائگر نے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کیجانب سے ڈیرہ اسمٰعیل خان پر خوفناک حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کر کے انھیں ناکارہ بنا دیا۔

اطلاعات کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے عالمی شہرت یافتہ انچارچ عنایت اللہ  ٹائگر نے خفیہ اطلاع ملنے پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے دین پور میں دہشتگردی کی نیت سے چھپائےگئے بارودی مواد اور خودکش جیکٹس برآمد کرتے ہوئے اسے ناکارہ بنا کر ڈیرہ اسمٰعیل خان کو خوفناک تباہی سے بچا لیا۔

زرائع کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارچ عنایت اللہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی جانب سے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کاروائیوں کو سرانجام دینے کی نیت سے دین پور میںبھاری تعداد میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس چھپا کر رکھی ہوئی ہیں کہ جو مخصوص وقت پر دہشتگردی میں استعمال کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :کالعدم سپاہ صحابہ کی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام

عنایت اللہ ٹائگر نے اپنی ٹیم ،سی ٹی ڈی اور پولیس کے ہمراہ دین پور میں کی جانے والی کاروائی کے دوران برآمد ہونے والے 3 کلو دھماکہ خیز بارودی مواد،6 خودکش جیکٹس، 4ہینڈ گرنیڈز، 3 سوئچ، 6 ڈیٹونیٹراور 3 ریموٹ کنٹرولز کو ناکارہ بناتے ہوئے ڈیرہ اسمٰعیل خان کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔بعدازاں سی ٹی ڈی اور پولیس نے دین پور سمیت ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مختلف علاقوں میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔

ٹیگز
Show More

متعلقہ مضامین

Back to top button
Close