تازہ ترین

پناہ گزینوں، روسی مداخلت سے متعلق سوالات پرٹرمپ سیخ پا، صحافی کامائیک چھیننے کا حکم

Published in دنیا
Thursday, 08 November 2018


شیعیت نیوز:  امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا پر چڑھ دوڑے اور انہیں 'بدتمیز اور خوفناک انسان' قرار دیتے ہوئے عملے کو ان کا مائیک چھین لینے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں وائٹ ہاؤس نے مذکورہ رپورٹر کا پریس پاس بھی 'اگلے احکامات' تک معطل کردیا۔

سی این این اور دیگر تمام چینلز پر دکھائی گئی براہ راست نشریات میں دیکھا گیا کہ کس طرح امریکی صدر نے سی این این کے رپورٹر کے سوالات سے زچ ہوکر انہیں برا بھلا کہا۔

پریس کانفرنس کے دوران جب مائیک جم اکوسٹا کے ہاتھ میں آیا تو انہوں نے سب سے پہلے وسطی امریکا سے جنوبی سرحدوں کی جانب ہجرت کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ نسلی تعصب کا معاملہ اٹھایا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی الیکشن کی انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں نے اگر فورسز پر پتھراؤ کیا تو انہیں براہ راست گولی مار دی جائے گی۔

تاہم صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے جواب دیا، 'میں انہیں ملک میں داخلے کی اجازت دینا چاہتا ہوں لیکن انہیں قانونی طریقے سے آنا ہوگا۔'

صحافی جم اکوسٹا نے کہا کہ 'وہ ہزاروں میل دور بیٹھے ہیں، یہ حملہ نہیں ہے۔'

جس پر ٹرمپ نے کہا، 'میرا خیال ہے کہ آپ مجھے ملک چلانے دیں۔ آپ سی این این چلائیں اور اگر آپ نے یہ ٹھیک طرح سے کیا تو آپ کی ریٹنگز بہت اچھی ہوجائیں گی۔'

اکوسٹا نے جیسے ہی دوسرا سوال کرنا چاہا، ٹرمپ نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ 'بس بہت ہوگیا'۔

Read 211 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

غزہ پر اسرائیل کے حملوں اور اسلامی مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر میزائلی حملوں کے بعد اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج...

مقالہ جات

گولان کی پہاڑیاں اور امریکہ و اسرائیل کی پریشانی

گولان کی پہاڑیاں اور امریکہ و اسرائیل کی پریشانی

امریکی صدر اور امریکہ کی تاریخ کے نمبر ایک احمق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر اسرائیل کی خود مختاری ہے۔یعن...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org