تازہ ترین

سعودی صحافی قتل پر 17 سعودی شہریوں پر کینیڈا میں پابندی

Published in دنیا
Friday, 30 November 2018


سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے 17 شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی ہے۔ کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جن سعودی شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے ان کے اثاثوں کو بھی منجمد کردیا جائے گا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ کینیڈین حکومت کے مطابق جن سعودی شہریوں پر پابندی لگائی گئی ہے، یہ تمام افراد جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ ہمیں سعودی صحافی کے قتل کے ذمہ داران کو ہر صورت میں گرفتار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا اور فرانس سمیت دیگر ممالک بھی سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا جب کہ سعودی عرب نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحافی کی موت ہاتھا پائی کے دوران ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ قتل میں سعودی ولیعہد بن سلمان ملوث ہیں تاہم اسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے اس لئے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

Read 134 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org