تازہ ترین

گلگت بلتستان کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،علامہ ناصر عباس کی شیریں مزاری سےگفتگو

Published in پاکستان
Thursday, 06 December 2018


شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو قومی دھارے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس کے لئے جی بی کے عوام کو مکمل آئینی حقوق دینا ہونگے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والے حقیقی پاکستانی اور وطن عزیز کے سچے فرزند ہیں، گلگت بلتستان کے مسئلے پر جلد از جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور مزید دیر کرنا کسی صورت بھی پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ یہ مسئلہ تیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جبری لاپتہ افراد کے معاملے کا جلد حل ہونا ضروری ہے، اس کے لئے سپریم کورٹ سمیت تمام آئینی اداروں اور انسانی حقوق کی وزارت کو بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو کہ انسانی حقوق سے متعلق ہے۔ لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک مضبوط اور بااختیار کمیشن کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے یمن اور فلسطین سمیت امت مسلمہ کے مسائل کے حل کے لئے پاکستان کے مثبت اور موثر کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ کہ ملکی استحکام اور آئین کی سربلندی کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کے مسئلے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گئے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے، ہم اس مسئلے کی جانب متوجہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ اب ختم ہو جائے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ وفدمیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سیداحمد اقبال رضوی، سید ناصرشیرازی، اسدعباس نقوی، محسن شہریار اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی بھی شامل تھیں۔

Read 193 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

غزہ پر اسرائیل کے حملوں اور اسلامی مقاومت کی جانب سے تل ابیب پر میزائلی حملوں کے بعد اسرائیل نے حماس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اس سے پہلے اسرائیلی فوج...

مقالہ جات

گولان کی پہاڑیاں اور امریکہ و اسرائیل کی پریشانی

گولان کی پہاڑیاں اور امریکہ و اسرائیل کی پریشانی

امریکی صدر اور امریکہ کی تاریخ کے نمبر ایک احمق ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کے معاملے پر اسرائیل کی خود مختاری ہے۔یعن...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org