تازہ ترین

یمنی فوج کی جانب سے سعودی اتحاد کی جارحیت کا منھ توڑ جواب

Published in یمن
Tuesday, 18 December 2018


یمن کی فوج نے الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال 1 قسم کے 4 میزائل داغے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں واقع قیس نامی علاقے کی پہاڑیوں میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور شدید گولہ باری بھی کی جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح عسیر اور صعدہ کے درمیان واقع علب سرحدی گذرگاہ کے قریب جارح سعودی اتحاد کا حملہ بھی پسپا کر دیا۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی السریع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مغربی یمن میں واقع الحدیدہ پر بارہ بار بمباری کی۔

یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ البیضاء میں بھی سعودی عرب نے وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں یمن کے 2 معصوم بچے شہید ہو گئے جبکہ ان کا باپ زخمی ہوگیا۔

سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا یہ سلسلہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں یمن کے حالیہ امن مذاکرات میں الحدیدہ میں فائر بندی سے اتفاق کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

Read 181 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی کی تازہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ارائیل علاقہ میں ہونے وا...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org