تازہ ترین

کشمیر صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں

Published in مقالہ جات
Friday, 28 December 2018


شیعیت نیوز: جموں و کشمیر کی طرح گلگت و بلتستان بھی ہمارا ملی سرمایہ  ہیں،پاکستان کے دیگر صوبوں کے لئے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہوگی کہ گلگت و بلتستان کو آئینی حقوق دئیے جائیں، وہاں کا تعلیمی معیار بلند کیا جائے،صحت اور رفاہ کی سہولتیں عام کی جائیں اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق وہاں کے باشندوں کو بھی مساوی حقوق دئیے جائیں نیز وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جائے۔یوں تو پورے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال دگرگوں ہے  لیکن گلگت بلتستان میں یہ صورتحال اس وقت اور بھی بدتر ہوجاتی ہےجب وہاں پریس پر بھی پابندی لگائی جاتی ہے اور بائیس تئیس سالہ جوانوں کو بھی واچ لسٹ میں ڈالا جاتا ہے۔لوگ اغواہونے لگتے ہیں اور صحافی لاپتہ ہوجاتے ہیں ، وکیلوں کو جیلوں میں ڈالا جاتا ہےاورایسے میں اگر  کوئی آئینی حقوق کی بات کرتا ہے تو اس پر بغاوت کا مقدمہ قائم کر دیا جاتا ہے۔حتی کہ صحافیوں کے نام بھی فورتھ شیڈول میں ڈالے جاتے ہیں۔[1]ظاہرہے اس صورتحال پر کوئی کشمیری،سندھی، بلوچی یا پختون خوش نہیں ہے۔ ہم سب  ان باتوں سے نالاں ہیں اور اس حد تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں گلگت بلتستان  کی قانون ساز اسمبلی کے وجود اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔دوسری طرف گلگت و بلتستان کے مسئلے کا کشمیر سے جڑا ہونا ایک تاریخی حقیقت ہے جس سے کسی طور بھی آنکھیں نہیں چرائی جا سکتیں۔

مسئلہ کشمیر کا بہانہ کر کے گلگت و بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی حقوق نہ دینا محض ایک ڈھونگ ہے۔اگر آزادکشمیر کے لوگوں کو تمام تر حقوق دئیے جا سکتے ہیں تو پھر گلگت و بلتستان کےلوگوں کا کیا قصور ہے! یہ صرف مفاد پرست سیاستدانوں ، حکمرانوں اور مقتدر اداروں کی چالیں ہیں جنہیں سمجھنے اور حل کرنے کی ضرورت ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان بھی لڑاو اور حکومت کرو کے منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے ورنہ خود مختار اور مقتدر اداروں کو  گلگت بلتستان کی ترقی سے کون روک سکتا ہے۔ظلم و نا انصافی ,کشمیر میں ہو یا گلگت و بلتستان میں یا فلسطین میں ہمیں اسے منظر عام پر لانا چاہیے اور اس کی ہر ممکنہ طریقے سے مذمت کرنی چاہیے۔کشمیر ی ،پاکستان بننے سے پہلے ہی ہندووں کے مظالم کے شکار چلے آرہے ہیں،جس کی ایک چھوٹی سی مثال یہ ہے کہ 13 جولائی سن 1931ء میں کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں نے عبدالقدیر نامی کشمیری رہنما ء کو باغی قرار دیکر گرفتار کرنے پر سرینگر سنٹرل جیل کے سامنے احتجاج کیا ظہر کی نماز کے وقت جب مظاہرین میں سے ایک نوجوان نے نماز کے لیے ازان دی تو ایک ڈوگرہ سپاہی نے گولی چلادی جس سے اس موذن کی موت ہوئی اسی اذان کو اسی مقام سے ایک دوسرے نوجوان نے شروع کیا لیکن اسے بھی گولی ماردی گئی ،تاریخ کے مطابق اس طرح بائیس نوجوان ہلاک ہوئے تب یہ اذان تکمیل کو پہنچی۔

چنانچہ اس قتل عام کی یاد میں ہر سال کشمیر میں 13 جولائی کویوم شہدائے کشمیر منایا جاتاہے۔[2]کشمیریوں کی نظریاتی، تاریخی اور فکری بنیادیں اس طرح سے استوار ہیں کہ وہ کسی طور بھی ہندوستان کی غلامی پر رضامند نہیں ہیں۔بلکہ یوںسمجھئے کہ کشمیریوں کے خون میں ہی ہندوستان کی نفرت اور پاکستان کی محبت  رچی بسی ہوئی ہے۔ اس محبت کے جرم میں اب تک لاتعداد کشمیری مارے گئے ہیں بلکہ بدترین تشدد کے ساتھ مارے گئے ہیں،تاریخ کشمیر اس بات پر شاہد ہے کہ لوگوں کو درختوں کے ساتھ لٹکا کر ان کی کھالیں تک اتاری گئی ہیں اور آج بھی مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز پر نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی فورسز کے پیلٹ گن حملوں میں اتنے زیادہ کشمیری  بچے ، بوڑھے اور جوان بینائی سے محروم ہوچکے ہیں کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ،ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی چیخ اٹھی ہے۔

 البتہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ واویلا بھینس کے آگے بین بجانے والی بات ہے۔کشمیر میں کشمیریوں کو ٹارچر کرنے کے لئے اسرائیلی فورسز باقاعدہ جموں کشمیر کے دورے کرتی ہیں اور بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں پر ظلم و ستم کرنے کے نت نئے حربے سکھاتی ہیں۔جیساکہ ماضی قریب میں  ایک اسرائیلی دفاعی وفد نے جموں کشمیر میں فوج کے نارتھرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطحی اسرائیلی فوجی وفد کی قیادت میجر جنرل یاووک بارک کررہے تھے۔ نارتھرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ انچیف لیفٹنٹ جنرل دیوراج انبوکے ساتھ ملاقات میں اسرائیلی وفد نےکشمیر کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس صورتحال پر کوئی بھی اصول پرست ، عاقل اور انسانیت کا ہمدرد انسان خاموش نہیں رہ سکتا۔انسانی ہمدردی  ہم سب کی مشترکہ میراث ہے۔ہمیں انسانی ہمدردی کے ناطے کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر کے انہیں یہ یقین دلانا چاہیے کہ عزت، آزادی اور شہادت کے اس راستے میں کشمیری تنہا نہیں ہیں۔یاد رکھئے کہ جس طرح فلسطین  صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں ہے ، بلکہ انسانی حقوق اور مسلمانوں کی نسل کشی کا مسئلہ ہے اسی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی صرف کشمیریوں کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی اقدار اور امت مسلمہ کی بقا کا مسئلہ ہے۔ 


تحریر:نذر حافی
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

Read 173 times Last modified on Monday, 31 December 2018

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org