تازہ ترین

شیعہ نشین علاقے قطیف پر سعودی جارح فورسز کی لشکر کشی،8شیعہ شہری شہید ،2زخمی اور 2گرفتار

Published in سعودی عرب
Wednesday, 09 January 2019


شیعیت نیوز: سعودی جارح فورس کے اہلکاروں نے اپنے ملک کے شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے قطیف پر حملہ کر کے 8شیعہ شہریوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے،رپورٹ کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پرہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس سعودی فوجیوں نے صوبہ الشرقیہ کے شیعہ نشین آبادی والے علاقے القطیف کے الجش اور ام الحمام نامی آبادیوں پر حملے کیے۔حملہ آور سعودی فوجیوں نے متعدد رہائشی مکانات کو مسمار کرنے کے بعد قریب زرعی زمین پر اگی فصلوں کو بھی آگ لگا دی۔سعودی فوجیوں کے حملے میں 8 افراد کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی خـبر ہے، جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

آل سعودکے گماشتوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شیعہ شہریوں میں 7مرد محمد حسین الشبیبی،عبدالمحسن طاہر العسود،عمار نصیر ابوعبداللہ،علی حسن ابو عبداللہ،عبدالمحسن ابو عبداللہ،یحییٰ زکریا آل عمار اور عادل جعفر شامل ہیں جبکہ شہید ہونے والی ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ مشرقی سعودی عرب کا شیعہ آبادی والا شہر قطیف، سلمان بن عبدالعزیز کے اقتدار میں آنے اور خاص طور سے بن سلمان کے ولی عہد بننے کے بعد سے سعودی سیکورٹی اداروں کے حملوں کا مسلسل نشانہ بنا ہوا ہے،سعودی فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک اس علاقے کے درجنوں بے گناہ عما شہری شہید اور اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سماجی اور سیاسی انصافیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں سیکڑوں دیگر افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے،مشرقی سعودی عرب میں سن دو ہزار گیارہ سے سیاسی اور مذہبی تعصبات اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کی بنا پر آل سعود خاندان کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔

Read 657 times Last modified on Wednesday, 09 January 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org