تازہ ترین

شہدائے سانحہ شکارپور کی چوتھی برسی 30جنوری کو منعقد کی جائے گی، جس میں ملک بھر سے علمائے کرام شریک ہوں گے،شہداءکمیٹی

Published in پاکستان
Thursday, 10 January 2019


شیعیت نیوز: مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ میں علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیرصدارت وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کا اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں شکارپور کی صورتحال ، سیکورٹی سے متعلق معاملات اور برسی شہداء سے متعلق امور پر گفتگوہوئی ۔ 30 جنوری کو شہدائے شکارپور کی چوتھی برسی بھرپور انداز سے منانے کا عزم کیاگیا جسمیں ملک بھر سے علمائے کرام و اکابرین ملت شریک ہوں گے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ 4سال گذر جانے کے باوجود حکومت کے وارثان شھداء سے کئے گئے وعدے وفا نہ ہوئے۔ آج بھی دھشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ بدنام زمانہ دھشت گرد حفیظ بروہی کی جانب سے گذشتہ ماہ قتل کی واردات شکارپور پولیس کی نا اہلی کا واضح ثبوت ہے۔ شکارپور کا موجودہ نا اہل ایس ایس پی اپنے فرائض منصبی ادا کرنے میں نا کام رہا ہے۔ جبکہ شیعہ مراکز کی سیکورٹی نا قابل اطمینان ہے۔ 72 شہداء کا کیس لڑنے والے وکیل کو مکمل سیکورٹی نہیں دی جارہی۔ موجودہ ایس ایس پی نے شیعہ مساجد شخصیات اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرکے عوام کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ شہداء چوک پر یادگار شہداء ٹاور کی تعمیر کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا۔ مسائل حل نہ کئے گئے تو وارثان شھداء احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Read 170 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org