تازہ ترین

ملک کو بیرونی طاقتوں سے نجات دلانے والا ہر اقدام جہاد فی سبیل اللہ ہے، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای

Published in ایران
Saturday, 12 January 2019


شیعیت نیوز: جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقدہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کے ترپن ویں سالانہ اجلاس کے نام اپنے پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے روشن مستقبل کی تمام تر امیدیں طالب علموں سے وابستہ ہیں۔

آپ نے فرمایا کہ ہم سب کو یہ بات جان لینا چاہیے کہ توفیق الہی کے نتیجے میں آج فارغ التحصیل ہونے والے طالبعلموں کا عظیم کارواں اسلامی جمہوریہ ایران میں بڑے بڑے کاموں میں سرگرم ہے اور اپنے وطن میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کی راہ میں خدمات انجام دینے کی لذت پوری طرح سے محسوس کر رہا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آیا ہے کہ طالبعلموں کو دنیا میں ہر جگہ اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ مومن اور خدمت کرنے والوں میں شامل ہو جائیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اغیار سے مکمل بے نیاز کریں اور اگر یہ کام، نیک نیتی اور خدا کی خاطر انجام دیا جائے تو جہاد فی سبیل اللہ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یورپ میں مقیم ایرانی طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی فیڈریشن کا ترپن واں سالانہ اجلاس ہفتے کے روز جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے اسلامی مرکز میں منعقد ہوا۔

Read 167 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی کی تازہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ارائیل علاقہ میں ہونے وا...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org