تازہ ترین

اسرائیلی قابض افواج کاپرامن واپسی مارچ پر وحشیانہ حملہ، ایک فلسطینی شہید 185 زخمی

Saturday, 12 January 2019


شیعیت نیوز: غیر ملکی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جمعے کے روز بیالیسویں واپسی مارچ کے دوران صیہونی فوجیوں نے وحشیانہ فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور 185 کو زخمی کردیا ۔ غاصب صیہونی فوجیوں نے زہریلی گیس کا استعمال کیا۔

تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے جاری فلسطینیوں کے گرینڈ واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 255 سے زائد فلسطینی شہید اور 26 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی عوام نے اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے تیس مارچ دو ہزار اٹھارہ سے گرینڈ واپسی مارچ کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ہزاروں افراد ہر جمعے کو غزہ سے ملنے والی مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں کی جانب مارچ کرتے ہیں۔

اس مارچ کا مقصد امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اورغزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خلاف احتجاج کرنا ہے-

اسرائیل نے سن دو ہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور وہ وہاں بنیادی اشیا کی ضرورت کی ترسیل کی راہ میں شدید رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے جس کے نتیجے میں غزہ کے فلسطینیوں کو غذائی اشیا، ادویات اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Read 97 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

فلسطینیوں کے خوف سے اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے

مقبوضہ فلسطین میں ایک فلسطینی کی تازہ کارروائی کے بعد اسرائیلی فوجی مغربی پٹی سے بھاگ گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ ارائیل علاقہ میں ہونے وا...

مقالہ جات

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org