تازہ ترین

مزاحمت دہشت گردی کا مظہر نہیں ہو سکتی، جبران باسیل

Published in لبنان
Tuesday, 26 February 2019


شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک ؛لبنان کے وزیرخارجہ جبران باسل نے یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پوری دنیا بھی اگر مزاحمت کو دہشت گردی کا مظہر قرار دے تو بھی حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی اور مزاحمت کبھی دہشت گردی کا مظہر نہیں ہو سکتی۔اس پریس کانفرنس میں فیڈریکا موگرینی نے بھی کہا کہ حزب اللہ لبنان کے بارے میں برطانیہ کے موقف سے حزب اللہ کے بارے میں یورپی یونین کے موقف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔حکومت برطانیہ نے تحریک مزاحمت کے خلاف امریکہ و اسرائیل کے ہم نوا ہو کر برطانیہ میں حزب اللہ کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ساجد جاوید نے حزب اللہ کو برطانیہ کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس جماعت کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ساجد جاوید نے داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے مقابلے میں حزب اللہ کے کردار کی طرف کوئی اشارہ کئے بغیر جھوٹا دعوی کیا کہ حزب اللہ مشرق وسطی کی صورت حال کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

Read 139 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org