تازہ ترین

شہید عبدالعلی مزاری کی برسی پرداعش کا مارٹر گولوں سے حملہ

Published in دنیا
Thursday, 07 March 2019


افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حزب وحدت اسلامی کے قائد شہید عبدالعلی مزاری کی 24 ویں برسی کے اجتماع کے قریب یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اپنی تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔

افغانستان کے نائب چیف ایگزیکٹیو محمد محقق نے جلسے میں شریک افراد سے کہا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں۔

کابل سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق کم از کم 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مسلح دہشتگردوں نے برسی کے اجتماع میں شریک لوگوں کی جانب فائرنگ کی اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے جبکہ فوجی ہیلی کاپٹر دھماکوں کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

دہشتگردانہ دھماکوں اور حملوں سے ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

حزب وحدت اسلامی کے قائد عبدالعلی مزاری کو 24 سال قبل طالبان نے شہید کیا تھا۔

Read 497 times Last modified on Thursday, 07 March 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org