تازہ ترین

مالک اشترزمان جنرل قاسم سلیمانی کو رہبرمعظم انقلاب کی جانب سےپہلی بار ایران کے اعلیٰ ترین اعزازتمغہ ذوالفقارسے نوازاگیا

Published in ایران
Monday, 11 March 2019


شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دست مبارک سے مالک اشترزمان جنرل قاسم سلیمانی نےحیدری ذوالفقار کا تمغہ شکریہ کے ساتھ وصول کیا۔

تمغہ ذوالفقاراسلامی جمہوریہ ایران کا اعلی ترین عسکری اعزاز ہے جسے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی مرتبہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مبارک ہاتھوں سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے وصول کیا۔

اس سے قبل ایران کا اعلی ترین فوجی اعزاز فتح تھا جو تین بارجنرل قاسم سلیمانی کو ملا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی قدس بریگیڈ میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علی شیرازی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے تمغہ ذوالفقار دریافت کرنے پر جنرل قاسم سلیمانی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی سربلندی اور سرافرازی کے لئے دعا کی۔

جنرل قاسم سلیمانی 10 مارچ 1957 کو صوبہ کرمان کے گاؤں قنات ملک میں پیدا ہوئے. 1982 میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے آغاز کے بعد قاسم سلیمانی جہاد کے لئے نکلے. انھوں نے آٹھ سالہ جنگ کے دوران انتہائی حساس آپریشنز والفجر-8، کربلا-4، کربلا-5 اور شلمچہ میں اہم کردار ادا کیا۔

Read 270 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org