تازہ ترین

یوم خواتین پرمعاشرتی بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،علامہ عارف واحدی

Published in پاکستان
Thursday, 14 March 2019


شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ اسلامی معاشرہ میں عورت کو ایک خاص مقام حاصل ہے اور پاکستان کا آئین خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کر تاہے ، اسلام آباد میںعالمی یوم خواتین کے موقع پر مظاہر ہ کرنے والی خواتین کا طریقہ کار غیر اسلامی و غیر اخلاقی تھا، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یوم نسواں کے موقع پر ہونے والے مظاہرے میں خواتین کے ہاتھوں میں اٹھائے گئے کتبوں پر تحریر اسلامی معاشرہ نہیں بلکہ یورپی کلچر کی عکاس نظر آئی اس سلسلے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ منتظمین کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اس لئے کہ اسلامی ملک میں آزدی نسواں کی آڑ میں فحاشی قابل قبول نہیں ۔

علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ اور اسلام پر ہے اور ہمیں اپنے معاشرے میں بیگاڑ پید ا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے ، انہوںنے مزید کہاکہ حضرت فاطمةالزہرا خواتین کیلئے قیامت تک نمونہ عمل ہیں ،سیرت زہرا ؑپر عمل کرتے ہوئے عورت حقیقی معنوں میںعظمت حاصل کرسکتی ہے ۔ آزادی نسواںکے عالمی نعروں کو اگر حضرت سیدہ فاطمہ زہراؑ کے کردار کی روشنی میں دیکھیں تو موجودہ نعرے فریب اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں البتہ سیرت زہرا کی روشنی میں عظمت خواتین کے تصور اور نظریے پر عمل کرنے سے عورت حقیقی معنوں میںعظمت حاصل کرسکتی ہے ۔ معاشروں کی تعمیر کرسکتی ہے نئی نسلوں کی کردار سازی کرسکتی ہے ،سوسائٹی کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے اپنے ذاتی‘ اجتماعی اور معاشرتی مسائل کا حل تلاش کرسکتی ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے خاندانی‘ ذاتی معاملات سے لے کر اجتماعی وسیاسی معاملات تک ہر موقع پر سیدہؑ کی شخصیت کو مدنظر رکھیں اور حیاءکا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ۔

 علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ اسلام آنے سے قبل دور جاہلیت میں خواتین کو توہین و رسوائی کا سبب سمجھا جا تا تھا اور لڑکی پید ا ہونے پر اسے زندہ درگورکر دیا جاتا تھا مگر اسلام نے حقیقی معنوں میں عورت کو عزت و عظمت عطاکی ، پر دہ اسلام کی ایک اہم اصل اور ضروریات دین میں سے ہے، یو رپ نے عورت کے سر سے پردہ اتار کر عزت نہیں بخشی بلکہ توہین کی ہے لیکن قرآن پاک ہمیں درس دیتا ہے کہ ”مسلمان عورتوں سے کہو کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی عصمت میں فرق نہ آنے دیںاور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں سوائے اس کے کہ جو ظاہر ہے اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیںاور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں“ لہذا ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اسلام کے بتائے ہوئے راستے پرعمل پیراں ہوتے ہوئے معاشرے کو بگڑنے سے بچائیں ۔

Read 120 times Last modified on Thursday, 14 March 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org