تازہ ترین

آغا راحت حسینی کادورہ اسکردو آمد، ایم ڈبلیوایم کے رہنما آغا علی رضوی سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

Published in پاکستان
Thursday, 14 March 2019


شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کے نامور عالم دین اور امام جمعہ گلگت آغا راحت حسین الحسینی نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ راحت حسین الحسینی اہم دورے پر اسکردو پہنچ گئے تو ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے انکا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور علاقے کے امن و امان، اخوت و بھائی چارگی اور تعمیر و ترقی پر بحث ہوئی۔

 آغا راحت حسین الحسینی نے آغا علی رضوی کے ہمراہ اسکردو گیول سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی اور سیلاب زدگان میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ آغا راحت کی آمد اور امداد پر عمائدین علاقہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ آغا راحت حسینی الحسینی نے اپنے دورے کے موقع پر کھرمنگ میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا اور بلتستان میں موجود اسلامی تہذیب و ثقافت ختم کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمن کی نگاہیں اس وقت بلتستان پر جمی ہوئی ہے۔ دشمن اس خطے میں ناامنی پھیلانے کے خواہاں ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ تفرقہ، تعصبات اور علاقائیت کو ہوا دیکر ناامنی پھیلائیں اور دینی اقدار کو ختم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں، پورے بلتستان میں مذہبی اقدار کا فروغ یہاں کے علماء کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

Read 73 times

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org