تازہ ترین

سعودی شہزادے کاجرمنی سے اعلان بغاوت ، شاہی نظام کے خلاف تحریک کا اعلان

Published in متفرقہ
Friday, 15 March 2019


شیعیت نیوز: جرمنی میں مقیم سعودی عرب کے شاہی خاندان کے فرد شہزادہ خالد بن فرحان السعود نے سعودی عرب کے موجودہ بادشاہی نظام کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا ہے،شہزادہ خالد پچھلی ایک دہائی سے خود ساختہ جلا وطنی میں ہیں،انھوں نے برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ بے پناہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ناانصافی کو روکنے کے لیے سعودی عرب میں دستوری بادشاہت کا نفاذ چاہتے ہیں۔ جہاں انتخابات کے ذریعے وزیر اعظم اور کابینہ کی مقرری ہو،انھوں نے کہا کہ 'سعودی عرب میں ہمیں باقی جمہوریتوں کی طرح نیا نظام چاہیے، (ایسا نظام) جس میں لوگ حکومت کو منتخب کرنے اور نئے سعودی عرب بنانے کا حق رکھتے ہوں۔'

انٹرویو میں انھوں نے سمجھایا کہ سعودی عرب میں برطانیہ کی طرح بادشاہت موجود رہے گی، لیکن اصلی طاقت عوام کے پاس ہو گی،انھوں نے اپنی تنظیم کا نام 'دی فریڈم موومنٹ آف عریبین پیننسولا پیپل' رکھا ہے۔ وہ سعودی عرب سے فرار ہونے والے حکومت کے ناقدین کی مدد بھی کرنا چاہتے ہیں،شہزادہ خالد نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے لیے انسانی حقوق، احتساب اور عدالتی نظام کا وژن رکھتے ہیں لیکن اس وقت وہ آئین اور یورپ میں مقیم سعودیوں کی مدد پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے والد اور ان کی بہن اس وقت سعودی عرب میں گھر میں نظر بند ہیں،شہزادہ خالد بن فرحان السعود، سعودی شاہی خاندان کے اس حصے میں شامل ہیں جو موجودہ بادشاہ اور ولی عہد کی مخالفت کرتا ہے۔ وہ سنہ 2013 سے جرمنی میں مقیم ہیں اور کئی سالوں سے اپنے ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

2017 میں بی بی سی کو انھوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میرے خاندان کے چار افراد یورپ میں تھے۔ ہم نے (شاہی) خاندان اور اس کی سعودی عرب میں قائم حکومت پر تنقید کی۔ ہم میں سے تین اغوا ہو گئے۔ صرف میں رہ گیا ہوں۔‘،گذشتہ سال سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں شہزادہ خالد نے ڈی ڈبلیو کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے سعودی حکام پر تنقید کی،گذشتہ سال انھوں نے انڈیپینڈنٹ اخبار سے بات کرتے ہوئے یہ الزام لگایا تھا کہ حاشقجی کی گمشدگی سے دس دن قبل سعودی حکام نے انھیں بھی اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

Read 394 times Last modified on Friday, 15 March 2019

Leave a comment

شیعہ نسل کشی رپورٹ

Shia Genocide 2016

حلب میں داعش کو شکست

حلب شام میں داعش کو شکست فاش کی لمحہ بہ لمحہ خبریں

اسلام و پاکستان دشمن مفتی نعیم

Mufti Naeem

مقبوضہ کشمیر و فلسطین

مقالہ جات

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

ہمیں بے گناہ قتل کیا جا رہا ہے، ہماری مدد کریں گے، پلیز

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پہ غور کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اجلاس میں تمام...

Follow

Facebook

ڈیلی موشن

سوشل میڈیا لنکس

ہم سے رابطہ

ایمیل: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

ویبسائٹ http://www.shiitenews.org